ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور: پی یوسی اول میں زیر تعلیم دو طلبا پانی میں ڈوب کر ہلاک

کنداپور: پی یوسی اول میں زیر تعلیم دو طلبا پانی میں ڈوب کر ہلاک

Thu, 31 Mar 2022 20:49:50    S.O. News Service

کنداپور :31؍ مارچ  (ایس اؤ نیوز)پی یو سی اول میں زیر تعلیم دو طلباندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ کنداپور تعلقہ اماسے بائیلو تھانہ حدود کے مُچّٹّوکلین جیڈو ندی میں پیش آیا ہے۔

مہلوک طلبا کی شناخت اُلّورو کے مکین سُمنت مڈیوال (18) اور گنیش (18) بتائی گئی ہے۔ شنکر نارائن جونئیر کالج کے پی یو سی اول میں زیر تعلیم سمنت اور گنیش دونوں جگری دوست جمعرات کی دوپہر ندی میں نہانے چلے گئے۔ پانی میں اترنےکے بعد لہروں کی لپیٹ میں آکر گہرائی میں چلے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دونوں طلبا کو پانی کی گہرائی میں ڈوبتے دیکھ کر ایک شخص انہیں بچانےکی کوشش  توکی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔  اماس بائیلو کے پی ایس آئی سُبنا اپنے عملے کے ساتھ جائےوقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔


Share: